سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں دیگر امیدواروں کے نتائج کا اعلان،ذوالفقار سید مرکزی سیکرٹری اور طارق بلال فنانس سیکرٹری منتخب،بلوچستان سے عمران الحق ،سرحد سے سعید اختر،پنجاب سے نواب سعید اللہ اور سندھ سے خواجہ نوید احمد فتح حاصل کرکے نائب صدر منتخب

پیر 6 نومبر 2006 17:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6نومبر۔2006ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے دیگر امیدواروں کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ اعلان ریٹرننگ آفیسر قیوم ملک نے سوموار کے روز پریس کانفرنس کے دوران بلوچستان میں نائب صدر کے لئے عمران الحق نے 667 ووٹوں،سرحد سے سعید اختر خان 481پنجاب سے نواب سعید الله 501 اور سندھ سے خواجہ نوید احمد 464 ووٹ لے کر منتخب ہوئے ہیں جبکہ مرکزی سیکرٹری کے لئے ذوالفقار علی سید ،فنانس سیکرٹری طارق بلال بالترتیب 468 اور 698 ووٹ لے کر کامیاب قرار دیئے گئے ہیں ایگزیکٹو کے ممبران درج ذیل کامیاب قرار دیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جہانزیب،محمد پرویز،عبدالله کاکڑ،حسن مسرت ہلالی،عارف خان، فضل گل،قمر زمان قریشی،خواجہ طارق سہیل،امانت علی،حاجی محمد رفیع صدیقی،سید جمیل احمد ،رصوان احمد صدیقی،شمس الدین،خالد اور شرافت حسین شامل ہیں۔