اپوزیشن میں تحریک چلانے کی ہمت نہیں، وہ انتخابات کی تیاری کرے، شیخ رشید،حزب اختلاف نے اگر حکومت کیخلاف تحریک چلائی تو قوم انتخابات کی بجائے کہیں اورچلی جائے گی، ایکسپریس کی بحالی تک بھارت کیلئے کوئی فریٹ ٹریٹ نہیں چلائی جائے گی، وفاقی وزیر ریلوے کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 7 نومبر 2006 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔7نومبر۔2006ء) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تھر ایکسپریس کی بحالی تک بھارت کیلئے کوئی فریٹ ٹریٹ نہیں چلائی جائے گی، اپوزیشن جماعتوں میں تحریک چلانے کی ہمت نہیں وہ الیکشن کی تیاری کرے، اگر حزب اختلاف نے حکومت مخالف تحریک چلائی تو قوم انتخابات کی بجائے کہیں اور چلی جائے گی، نواز شریف نے اگر سوئس عدالت میں بینظیر کیخلاف کیس کو غلط قرار دیا تو وہ زیرو پوائنٹ پر آ جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روزیہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے اگرحکومت مخالف تحریک چلائی تو قوم انتخابات کی بجائے کہیں اور چلی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اگر سوئس عدالت میں بینظیر بھٹو کیخلاف کیس کوغلط قرار دیا تو وہ زیرو پوائنٹ پر آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان بھارت سے 750 اشیاء درآمد لیکن صرف نمک اورخشک میوہ برآمد کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر ایکسپریس کی بحالی تک بھارت کیلئے کوئی ٹریٹ فریٹ نہیں چلائی جائے گی انہوں نے کہا کہ کوئی ٹریٹ فریٹ نہیں چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ تین ہفتوں میں مزید ریلوے اسٹیشن کمپیوٹرائزڈ کر دیئے جائیں گے اور اگلے سال پشاور سے پنڈی تک شٹل ٹرین سروس شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلٹ ٹرین چلانے کیلئے پٹری بچھانے میں آٹھ ممالک کی کمپنیوں نے دلچسپی ظاہرکی ہے۔