بھارت‘ ٹرک دریا میں جاگرا‘29 کسان ہلاک‘ 30 زخمی

بدھ 8 نومبر 2006 13:50

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ٹرک دریا میں گرنے کے نتیجے میں 29 افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ گزشتہ روز ضلع ہوشنگ آباد میں اس وقت پیش آیا جب ٹرک ڈرائیور سامنے سے آنے والی ایک گاڑی کو بچانے کی کوشش میں کنٹرول کھو بیٹھا اور ٹرک دریا میں جاگرا حادثے کے باعث کھیتوں میں کام کرنے والے 29 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں دس شدید زخمیوں کو بھوپال کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :