پاکستان او ربھارت کے درمیان ٹینس سیریز 1-1سے برابر

بدھ 8 نومبر 2006 20:26

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر۔2006ء) پاکستان او ربھارت کے درمیان ٹینس سیریز 1-1سے برابر ہو گئی۔ گزشتہ روز ڈیفنس کلب کے گراس کورٹ پر ہونیوالی سیریزکے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا کر سیریز 1-1برابر کر دی ۔

(جاری ہے)

پہلے سنگل میں پاکستان کے عقیل خان نے روہن بھوپا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4،3-6،6-3سے ہرا دیا ۔ دوسرے سنگل میں پاکستان کے سٹار ٹینس کھلاڑی اعصام الحق نے بھارتی کھلاڑی کرن رستوگی کو بآسانی 6-4اور 6-1سے ہر ادیا ۔ آج جمعرات ڈبلز مقابلے ہونگے جسکے مہمان خصوصی گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول ہونگے ۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہونیوالے سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی ۔

متعلقہ عنوان :