تنازعہ کشمیر کا پاکستان بھارت اور کشمیریوں کیلئے قابل قبول حل تلاش کیا جائے،اقوام متحدہ کی حق خودارادیت کے بارے میں تیسری کمیٹی کے بحث اجلاس میں پاکستان مندوب کاخطاب

بدھ 8 نومبر 2006 23:25

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔8نومبر۔2006ء) اقوام متحدہ میں پاکستان نے کشمیر کے تنازعہ کے ایسے حل کی ضرورت پر زور دیا ہے جو کہ پاکستان اوربھارت کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کے لیے بھی قابل قبول ہو یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں تمام لوگوں کے حق خودارادیت کے بارے میں بحث میں تقریر کرتے ہوئے کیا نہوں نے مسئلہ کشمیر پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ چھ عشرے گزر جانے کے باوجود کشمیر یوں کو ان کا یہ حق نہیں دیا گیا منیر اکرم نے کہاکہ حق خود ارادی لوگوں کا اجتماعی بنیادی حق ہے اور چونکہ کشمیری بھی اس کا استحقاق رکھتے ہیں اس لیے پاکستان ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان یقین رکھتا ہے کہ کشمیر کے تنازعہ کے پائیدار حل کیلئے دونوں فریق لچک اور جرات کا مظاہرہ کریں ۔