Live Updates

مقبوضہ کشمیر‘ فرضی جھڑپوں ‘فائرنگ اور بارودی سرنگ کے دھماکوں میں بیوہ خاتون سمیت مزید 5 کشمیری شہید‘5 بھارتی فوجی ہلاک، ترال ‘پلوامہ‘ ٹنگمرگ اور اوڑی میں بھارتی فورسز کے مظالم اورگرفتاریوں کے خلاف مظاہرے‘راجوری میں شہری کو حراست میں لے کر معذور بنا دیاگیا

جمعرات نومبر 12:22

سرینگر + ڈوڈہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09نومبر2006 ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز اور مسلح ایجنٹوں نے فرضی جھڑپوں اور فائرنگ سے ایک بیوہ خاتون سمیت 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا مجاہدین نے ترال اور پلوامہ میں بارودی سرنگوں کے دھماکوں سے پانچ بھارتی فوجی ہلاک کر دیئے- ترال‘ اوڑی اور ٹنگمرگ میں بھارتی فورسز کی زیادتیوں اور فائرنگ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے ہوئے تفصیلات کے مطابق مجاہدین نے کہلیل فوجی کیمپ ترال کے اہلکاروں کی گشتی پارٹی کو آوری گنڈ علاقے میں بارودی سرنگ دھماکے کی زد میں لاکر تین فوجیوں کو ہلاک کر دیا- دھماکے بھارتی فوج وکٹر فورس کے اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کیا اور عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا گلزار پورہ پلوامہ میں ریلوے ٹریک پر تعینات بھارتی فوجیوں کو بارودی سرنگ دھماکے سے ہلاک کرنے کی کوشش کی گئی اس دھماکے میں دو بھارتی فوجی ہلاک جبکہ ریلوے کا چوکیدار عبداسلام بٹ ساکن ریش پورہ زخمی ہو گیا حزب المجاہدین کے ترجمان جنید السلام نے دونوں دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے وارپورہ سوپور بھارتی ایجنٹوں نے 40 سالہ بیوہ راجہ زوجہ مرحوم محمد یوسف میر کو گھر کے صحن میں گولی مار کر شہید کر دیا چوکی پل کپواڑہ میں بھارتی فوج نے ایک فرضی معرکے میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا گترو ترال میں بھارتی فوج نے بستی کا محاصرہ کیا اور لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف علاقے میں مظاہرے ہوئے- اوڑی میں جنگ بندی لائن کے نزدیک بھارتی فوج کی 19 گرینڈٹرس کے اہلکاروں نے چار شہریوں غلام محی الدین‘ منظور احمد ڈار‘ مشتاق احمد اور محمد مقبول ڈار کو حراست میں لے لیا ان گرفتاریوں کے خلاف اوڑی میں احتجاجی مظاہرے ہوئے راجوری کے علاقے درہال میں بھارتی فورسز نے غلام قادر نامی شہری کو حراست میں لے کر معذور بنا دیا گیا اور نیم مردہ حالت میں رہا کر دیا گیا مذکورہ شہری پر مجاہدین کو پناہ دینے اور کھانا کھلانے کا الزام لگایا گیا بھدرواہ کے کونتھل گولو علاقے میں بھارتی فوج نے ایک شہری گل نواز شاہ ولد محمد شاہ ساکن جورہ کو فرضی جھڑپ میں شہید کر دیا بھارتی فوجیوں نے ڈوڈہ ضلع کے درامن تانتا گنڈوہ علاقے میں شبیر احمد ولد سبحان وانی ساکن دان من اور عاشق حسین ولد عبدالکریم ساکن تانتا نامی دو نوجوانوں کی فرضی جھڑپ میں شہید کر کے ان کا تعلق لشکر طیبہ سے قرار دیا-چندی پورہ ٹنگمرگ ایک ڈرائیور شبیر احمد حجام کو بھارتی فوج نے حراست میں لے لیا جس کے خلاف علاقے کے عوام نے احتجاجی مظاہرہ کئے-
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات