عدنان سمیع خان نے بھارتی اداکارہ دیا مرزا کو شادی کے لئے پرپوز کردیا

جمعرات 9 نومبر 2006 17:22

کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09نومبر2006 ) نامور گلوکار و اداکار عدنان سمیع خان نے بھارتی اداکارہ دیا مرزا کو شادی کے لئے پرپوز کردیا ہے۔ 4 سال سے ان دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات چل رہے تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عدنان سمیع 8 سال تک زیبا بختیار کے ساتھی رہ چکے ہیں۔ ان کی 4 سال قبل طلاق ہوئی تھی۔ اب انہوں نے بھارتی اداکارہ دیا مرزا کو شادی کے لئے پرپوز کردیا ہے۔ دیا مرزا کی فرمائش پر انہوں نے اپنا وزن بھی بہت کم کرلیا ہے۔ عدنان سمیع اب باقاعدگی سے سلمنگ سینٹر جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :