پاکستان نے بھارت کوڈبلز مقابلے میں شکست دیکر ٹینس سیریز 1-1سے برابرکردی ،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات تقسیم کئے

جمعرات 9 نومبر 2006 18:09

لاہور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین09نومبر2006 ) پاکستان نے بھارت کوڈبلز مقابلے میں شکست دیکر ٹینس سیریز 1-1سے برابرکردی ۔گذشتہ روز ڈیفنس کلب کے گراس کورٹ پر کھیلے گئے ڈبلز مقابلوں میں پاکستان کے اعصام الحق اور عقیل خان نے بھارت کے مصطفی غوث اور دیون شدما کودلچسپ مقابلے کے بعد6-2‘4-6اور12-10(ٹائی بریک) کے سکور سے ہراکر کامیابی حاصل کی -ڈبلز مقابلہ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا ۔

(جاری ہے)

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب خالد مقبول نے میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کو 15سو ڈالرجبکہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی کو1ہزار ڈالرکے انعامات دیئے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں ہونیوالے میچ میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی تھی میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑی سیریز کے دوسرے مرحلے کیلئے چندی گڑھ روانہ ہونگے جہاں پہلامیچ آج جبکہ ددسرا نئی دہلی میں ہوگا ۔ٹینس بھارت میں کرکٹ کے بعد مقبول ترین کھیل ہے۔