موجودہ حالات میں عراق سے فوجوں کی واپسی سے امریکہ اور آسٹریلیا کیلئے نقصاندہ ہوگی، جان ہارورڈ

جمعہ 10 نومبر 2006 12:40

سڈنی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10نومبر2006 ) آسٹریلوی وزیراعظم جان ہارورڈ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں عراق سے فوجوں کی واپسی سے امریکہ اور آسٹریلیا کیلئے نقصاندہ ہوگی جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔سڈنی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم جان ہارورڈ نے کہا کہ اس وقت فوجوں کی واپسی کو شکست سمجھا جائے گا۔

جبکہ امریکہ کی ساکھ بھی متاثر ہوگی جو آسٹریلیا کے مفاد میں نہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ہارورڈ اعتراف کیا کہ آسٹریلوی عوام عراق سے فوجوں کی واپسی چاہتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فوجوں کی واپسی مناسب اقدام نہیں ہوگا۔ دوسری جانب اپوزیشن کی جماعت لیبر پارٹی نے ایک مرتبہ پھر مطالبہ کیا ہے کہ عراق سے فوجی فوری طور پر واپس بلائی جائے۔جبکہ آسٹریلوی میڈیا میں سامنے آنے والے جائزوں کے مطابق عراق کے متعلق امریکی پالیسیوں کی حمایت کا نقصان وزیراعظم جان ہارورڈ اور ان کی جماعت کو آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں برداشت کرنا پڑے گا۔