ڈیموکریٹس کی جیت‘ اقوام متحدہ میں جان بولٹن کی بطور امریکی سفیر تعیناتی کے امکانات معدوم

جمعہ 10 نومبر 2006 14:38

نیویارک (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10نومبر2006 ) امریکی سینٹ میں ڈیموکریٹس کی کامیابی کے بعد اقوام متحدہ میں جان بولٹن کی بطور امریکی سفیر تعیناتی کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں کیونکہ ڈیموکریٹس اور ری پبلکن نے ان کی مخالفت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جان بولٹن نے گزشتہ روز نامزدگی کے کاغذات دوبارہ سینٹ میں جمع کرائے ہیں جہاں ڈیموکریٹس اور ری پبلکن دونوں جماعتوں نے جان بولٹن کی مخالفت کا اعلان کیا ہے تین دن قبل کانگریس کے مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی اور ڈونلڈ رمسفیلڈ کے استعفے کے بعد جان بولٹن کا معاملہ صدر بش کیلئے ایک اور دھچکا تصور کیا جارہا ہے واضح رہے کہ جان بولٹن کو صدر بش نے پچھلے سال اگست میں اقوام متحدہ کا سفیر مقرر کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :