عراق میں بم دھماکے و تشدد کے واقعات 3 امریکی فوجیوں سمیت 38 افراد ہلاک،نئے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کو عراق میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات جیسے چیلنج کا سامنا کرنا پڑے گا۔مبصرین۔(اپ ڈیٹ)

جمعہ 10 نومبر 2006 16:50

عراق میں بم دھماکے و تشدد کے واقعات 3 امریکی فوجیوں سمیت 38 افراد ہلاک،نئے ..
بغداد+الانبار( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین10نومبر2006 ) عراق کے دارالحکومت بغداد اور مغربی صوبے الانبار میں بم دھماکے اور مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں تین امریکی فوجی ہلاک اور چوتھا زخمی ہو گیا جبکہ ایک فوجی گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔ امریکی فوج نے تصدیق کر دی ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جھڑپوں کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، عراق میں تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کو امریکہ کے نئے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے لئے ایک چیلنج سمجھا جا رہا ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپوں میں مزید تین امریکی فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا جبکہ امریکی فوج نے واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بغداد میں ملٹری پولیس کے اہلکاروں کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور تیسرا زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کی گاڑی بھی تباہ ہو گئی جبکہ ادہر مغربی صوبے الانبار میں مزاحمت کاروں کے ساتھ جھڑپ میں زخمی ہونے والا میرین چل بسا جبکہ ان ہلاکتوں کے ساتھ نومبر کے پہلے 9 دنوں میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 24 اور مارچ 2003ء سے اب تک ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد 2842 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

جبکہ پولیس کو نامعلوم افراد کی 34 لاشیں بھی ملی ہیں۔ مغربی بغداد کے شہر ابو غریب میں خود کش حملہ آور نے ایک گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ شمالی بغداد کے علاقوں الا عظمیہ اور الکاظمہ میں مارٹر بموں کے حملے میں 3 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے۔ بغداد کے محلے الریاض میں خود کش بم حملے میں 7 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے۔

شمالی مشرقی بغداد کے علاقے القاہرہ میں ایک مارکیٹ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے جبکہ وسطی بغداد کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 3 عراقی شہری ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔ بغداد ہی کے وسط میں واقع ایک آرٹس کالج کے قریب کار بم دھماکے سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ عراقی فوجی ذرائع نے بتایا کہ بغداد کے وسط میں واقع شارع فلسطین میں فوج کی گشتی پارٹی پر ہونے والے بم حملے میں ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔

باقوبا میں پرتشدد کارروائیوں میں 10 عراقی شہری ہلاک ہوئے۔ عمارہ سٹی کے علاقے الطیب میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 1 شہری ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب عراق میں تشدد کے واقعات مں ی اضافے کو امریکہ کے نئے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے لئے ایک چیلنج سمجھا جا رہا ہے اور مبصرین کا کہنا ہے کہ سابق وزیر دفاع ڈونلڈر مزفیلڈ عراق جنگ میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے جس کے باعث انہیں مستعفی ہونا پڑا تاہم اب یہ دیکھنا ہے کہ رابرٹ گیٹس کو کس حد تک کامیابی حاصل ہوتی ہے۔