عراق میں جنگی حکمت عملی کی تبدیلی کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں۔ امریکہ

ہفتہ 11 نومبر 2006 12:19

عراق میں جنگی حکمت عملی کی تبدیلی کیلئے تیاریاں کر رہے ہیں۔ امریکہ
واشنگٹن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین11نومبر2006 ) امریکی جوائنٹ چیف آف سٹاف کے چیئرمین نے واضح کیا ہے کہ امریکی فوج میں عسکری حکمت عملی تبدیل کرنے کی تیاری کررہے ہیں کمانڈر اپنے طور پر صلاح و مشورے میں مصروف ہیں اور اگر ضروری ہوا تو حکمت عملی میں ضرور تبدیلی لائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار جنرل پیٹر پیس نے گزشتہ روز امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کمانڈر اپنے طور پر صلاح و مشورے میں مصروف ہیں اور اگر ضروری ہوا تو عراق میں جنگی حکمت عملی میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ فوجی قائدین عراق میں اپنی کارکردگی کو بہت تنقیدی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں ۔ ادہر وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ پیر کے روز صدر بش عراق کی پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے قائم کی گئی ٹاسک فورس سے ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے انتخابات کے موقع پر بش کی جماعت کو عراق میں جنگی حکمت عملی پر کافی تنقید کا سامنا تھا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ حالیہ فیصلہ بھی امریکی عوام کے ردعمل کا نتیجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :