مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج اور مسلح ایجنٹوں نے فرضی جھڑپوں او ردھماکوں میں 10 سالہ بچی اورحزب المجاہدین کے بٹالین کمانڈر سمیت مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا،پہلگام میں شہری کا دو منزلہ رہائشی مکان مارٹر شیلنگ سے تباہ،پلوامہ دھماکے کی ایک اور زخمی بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی، کپواڑہ میں بھارتی فوج نے لڑکی کو اغواء کر لیا، سینکڑوں افراد کے شدیداحتجاجی مظاہرے

پیر 13 نومبر 2006 13:30

سرینگر / کپواڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13نومبر۔2006ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فورسز اور مسلح ایجنٹوں نے فرضی جھڑپوں اور دھماکوں میں کمسن بچی اور حزب المجاہدین کے بٹالین کمانڈر سمیت مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا- کپواڑہ میں لڑکی کے اغواء کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا-بھارتی فوج نے پہلگام میں شہری کا مکان مارٹر شیلنگ سے تباہ کر دیا-تفصیلات کے مطابق جنوبی کشمیر کے بٹکوٹ پہلگام علاقے میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپ ہوئی اس جھڑپ میں حزب المجاہدین کا بٹالین کمانڈر محمد شفیع میلو شہید ہو گیا بھارتی فوج نے محمد رمضان کا دو منزلہ مکان دھماکے سے اڑا دیا- کپواڑہ کے اوچرماگام علاقے بھارتی فورسز نے ایک فرضی جھڑپ کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا جبکہ محمد یعقوب کٹھانہ ولد نورالدین کو شدید زخمی کر دیا زخمی نوجوان کی حالت کپواڑہ کے ہسپتال میں نازک بتائی جاتی ہے ٹہاب پلوامہ میں بھارتی ایجنٹو ں کے بم حملے میں ایک زخمی دس سالہ شازیہ دختر محمد اشرف گنائی صورہ ہسپتال سرینگر میں زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گئی اس دھماکے میں شازیہ کے 4 رشتہ دار شہید ہوئے ہیں دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی مقبوضہ کشمیر کی حکومت نے شہید ہونے والوں کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے کپواڑہ کے وڈی پورہ علاقے میں بھارتی فوج کی 47 راشٹریہ رائفلز کے ایک فوجی نیر جے کمار نے ایک لڑکی کو اغواء کر لیا سینکڑوں لوگوں نے کپواڑہ میں بھارتی فوج کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے پولیس سٹیشن کپواڑہ میں بھارتی فوج کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کے باہر نعرے بازی کی اور آزادی کے حق میں بھی نعرے لگائے مظاہرین نے الزام لگایا کہ بھارتی فوجیوں نے علاقے کے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ادھر جہادی تنظیم حزب المجاہدین ،تحریک المجاہدین اور بارایسوسی ایشن نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں دھماکوں اور فرضی جھڑپوں میں شہریوں کو شہید کرنے کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے جہادی تنظیم جمعیت المجاہدین نے بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کی ہے-