مقبوضہ کشمیر مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپیں‘ ایک بھارتی فوجی ہلاک‘ 3مجاہد شہید

بدھ 15 نومبر 2006 13:04

جموں ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15نومبر2006 ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان جھڑپیں‘ ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہو گئے جبکہ بھارتی فوج نے 3 مجاہدین کو ہلاک او ردو کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیاہے۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا کے علاقے رامیان میں بی ایس ایف اور سنٹرل ریزورو پولیس نے علاقے میں مجاہدین کی مخبری پر کریک ڈاؤن شروع کیا اور ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

اس دوران مجاہدین کے ایک گروپ اور بھارتی فوج کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

(جاری ہے)

جھڑپ میں دو مجاہد شہید ہو گئے جبکہ ایک بھارتی فوجی اہلکار بھی مارا گیا۔ ادہر راجواری کے علاقے میں دستی بم پھٹنے سے 3 بھارتی فوجی زخمی ہو گئے ہیں جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ بھارتی فوج کے مطابق 14 راشٹریہ رائفلز سے وابستہ سیکیورٹی اہلکار معمول کی گشت پر تھے کہ سڑک کے کنارے نصب بم پھٹ گیا جس سے سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔ سرنکوٹ کے علاقے میں بھی فوج کے مجاہدین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ جس میں ایک مجاہد شہید ہو گیا۔ سرینگر کے نواحی علاقے سے بھارتی فوج نے لشکر طیبہ کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔