مقبوضہ کشمیر کار بم دھماکوں بارودی سرنگوں اور فائرنگ میں میجر سمیت 16بھارتی فوجی ہلاک ،4گاڑیاں تباہ جنگ بندی کے مژھل علاقے میں برفانی تودوں سے تین بھارتی فوجی مارے گئے ، بھارتی ایجنٹوں نے کوکرناگ میں تاجر ڈوڈہ میں بکروال کو گولیاں مار کر شہید کردیا پلوامہ دھماکے کا ایک اور زخمی ہسپتال میں چل بسا

بدھ 15 نومبر 2006 15:37

سری نگر+ بانڈی پورہ +مژھل (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین15نومبر2006 ) مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکوں بارودی سرنگوں اور مجاہدین کی فائرنگ سے فوجی میجرسمیت 16بھارتی فوجی ہلاک اور 4فوجی گاڑیاں تباہ ہوگئیں بھارتی ایجنٹوں نے مزید 3کشمیریوں کو شہید اور بڈگام کے بازار کو آگ لگا کر کھنڈرات میں تبدیل کردیا بانڈی پورہ میں ٹرانسپورٹروں نے ہڑتال کی اور بھارتی فورسز کے خلاف مظاہرے کئے ۔

تفصیلات کے مطابق سری نگر کے مرکزی علاقے کرن نگر میں بھارتی فو رسز سی آر پی ایف کے کیمپ پر مجاہدین نے فائرنگ کی ا ور بموں سے حملہ کیا اس حملے کے بعد جوں ہی فورسز اہلکار کیمپ سے باہر نکلے تو مجاہدین نے کیمپ کے باہر کھڑی ایک کار اور ایک سکوٹر کو بارودی سرنگ سے اڑا دیا دھماکے میں 5بھارتی فوجی اہلکار ہلاک جبکہ پولیس کی 4بٹالین کاڈپٹی سپرنٹڈنٹ زخمی ہوگیا دھماکہ اتنا زور دار تھا کہ اس کی آواز دوردور تک سنی گئی اس کے بعد بھارتی فورسز کے اہلکار لوگوں کے گھروں میں گھس گئے اور عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔

(جاری ہے)

یہ دھماکے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوئے ۔ بارہ مولا اوڑی شاہراہ پر خان پورہ کے علاقے میں مجاہدین نے بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں آرمی کی جیپ کو تباہ کردیا جس میں سوار ایک میجر سمیت 5 فوجی ہلاک جبکہ دوسری گاڑی میں سوار 7بھارتی فوجی زخمی ہوگئے ۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 6شہری زخمی ہوگئے ۔ حزب المجاہدین کے ترجمان جنید السلام نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرلی جموں کے اکھنور سندر بنی علاقے میں مجاہدین نے ساتھ جھڑپ میں 2فوجی ہلاک ہوگئے پولیس نے فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی جنوبی کشمیر کے علاقے میں بھارتی ایجنٹوں نے ڈوڈہ کے چترو علاقے سے ایک گڈرئیے بشیر احمد کو مجاہدین کو خوراک اور پناہ دینے کے الزام میں اغواء اور گولیاں مار کر شہید کردیا پولیس نے بشیر احمد کی گردن کٹی لاش برآمد کرلی پلوامہ میں بھارتی ایجنٹوں کے بم دھماکے کا ایک اور زخمی محمد یٰسین ولد غلام قادر سری نگر کے ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا اس طرح دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے بھارتی ایجنٹوں نے بڈگام قصبے میں ایک بازار کو نذر آتش کردیا اطلاعات کے مطابق آگ سے 11دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں اور کروڑوں روپے کا مال راکھ بن گیا اس آتشزدگی کے خلاف بڈگام میں لوگوں نے مظاہرے کئے بارہمولہ کے بانڈی پورہ علاقے میں بھاتی فورسز بی ایس ایف کی 51بٹالین کے ایک افسر نے بس سٹینڈ میں گاڑ ی نہ دینے پر ایک ڈرائیور اور اس کے کنڈیکٹر بلال احمد کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف علاقے میں ٹرانسپورٹر وں نے ہڑتال کی اور بھارتی فورسز کے خلاف احتجاج کیا ڈوڈہ میں مسلح افراد کے حملے میں کانگریس لیڈر بشیر احمد کا سکیورٹی آفیسر درشن کمار زخمی ہوگیا کپواڑہ ضلع میں مشرھل کی جنگ بندی لکیر پر برفباری کے بعد سلائیڈنگ سے 3بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے جنوبی کشمیر کے اسلام آباد ضلے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار محمد یوسف خان ساکن آندھرا پردیش حرکت قلب بند ہونے سے ہلاک ہوگیا ۔