پاکستان نے بیلسٹک میزائل حتف5غوری کا کامیاب تجربہ کر لیا، میزائل 1300 کلو میٹر دور تک مار کر سکتا ہے اور ہر طرح کا وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے‘کامیاب تجربے پر صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارک باد

جمعرات 16 نومبر 2006 13:53

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16نومبر2006 ) پاکستان نے بیلسٹک میزائل حتف 5 غوری کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ یہ میزائل زمین سے زمین تک 1300 کلومیٹر دور تک مار کر سکتا ہے اور ہر طرح کا وار ہیڈ لے کر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر جنرل پرویزمشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز کی سائنسدانوں کو مبارک باد ۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان نے جمعرات کے روز زمین سے زمین تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل حتف 5 غوری کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

زمین سے زمین مار کرنے والا یہ میزائل 1300 کلومیٹر دور تک اپنے نشانے کو کامیابی سے ہدف بنا سکتا ہے اور ہر طرح کا وار ہیڈ لے کر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان کے مطابق حتف 5 میزائل کا تجربہ انتہائی کامیاب رہا اور اس سے مطلوبہ ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ میزائل درمیانی رینج کاہے اور اس کی صلاحیت میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ترجمان کے مطابق میزائل کی رینج 1300 کلو میٹر ہے اور یہ ہر قسم کی وار ہیڈ لے کر جانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس میں جوہری اور کنونشنل دونوں شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سب سے پہلے غوری میزائل کا تجربہ 6 اپریل 1998ء کو کیا تھا اس کے بعد دوسرا تجربہ 14 اپریل 1999ء کو کیا گیا ۔ اس میزائل تجربہ کے موقع پر وزیراعظم شوکت عزیز ‘ وائس چیف آف آرمی سٹاف جنرل احسن سلیم حیات اور اعلیٰ فوجی حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارک باد دی۔ صدر جنرل پرویز مشرف نے بھی حتف 5 غوری میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور پاکستانی قوم کو مبارک باد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :