غزہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا

جمعرات 16 نومبر 2006 14:49

غزہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین16نومبر2006 ) غزہ میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔ ایک عرب ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے جنوبی کنارے میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی فوج کے مطابق مذکورہ نوجوان اسرائیلی فوج پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ اطلاع ملنے پر اس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔