افغانستان میں نیٹو فوج کی فائرنگ اور افغان فوج کے آپریشن میں دو افغان شہری سمیت چھ افراد ہلاک

جمعرات 16 نومبر 2006 22:19

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16نومبر۔2006ء) افغانستان میں نیٹو فوج نے فائرنگ کرکے دوشہریوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ افغان فوج کی ایک کارروائی میں تین مشتبہ طالبان مارے گئے ۔ نیٹو حکام کے مطابق جنوبی صوبے ہلمند میں گشتی قافلے کے قریب سے گزرنے والی تیز رفتا وین کو روکنے کی کوشش کے دوران نیٹو فو ج کی فائرنگ سے وین میں سواردوافغان شہری ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب صوبے زابل میں افغان فوج کے آپریشن کے دوران تین مشتبہ طالبان ہلاک ہوگئے۔ ضلعی پولیس سربراہ محمد حسن کے مطابق مشتبہ طالبان کے خلاف کارروائی میں‌چھ طالبان زخمی بھی ہوئے ۔ادھر کابل میں امریکی فوج کے جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان اور اتحادی فوج نے ایک مشترکہ کارروائی میں ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ چار کو گرفتا رکرلیا