اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ‘ ایک فلسطینی شہید ‘ د وزخمی

جمعہ نومبر 11:51

غزہ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین17نومبر2006 ) اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ ‘ ایک فلسطینی شہید اور د زخمی ہو گئے ہیں ۔ ایک عرب ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابگق جمعہ کی صبح کو اسرائیل نے غزہ کے علاقے جبالیہ پر فضائی حملہ کیا اور ایک گھر پر دو راکٹ فائر کئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں الاقصیٰ بریگیڈ کا ایک اہلکار شہید اور دو افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق جبالیہ پر جس گھر پر حملہ کیا وہ اسلحہ کا بڑا ذخیرہ تھا جس کی وجہ سے وہاں پر حملہ کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس فضائی حملے لمیں 3 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔