بھارت میں‌مسلمان سماجی، اقتصادی اور تعلیمی حوالے سے دیگر برادریوں‌کے مقابلے میں پسماندگی کا شکار، مسلمانوں کی صورتحال پر کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم من موہن سنگھ کو پیش کردی

ہفتہ 18 نومبر 2006 14:44

بھارت میں‌مسلمان سماجی، اقتصادی اور تعلیمی حوالے سے دیگر برادریوں‌کے ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18نومبر2006 ) بھارت میں‌مسلمانوں کی سماجی، اقتصادی اور تعلیمی حالت کا جائزہ لینے والی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی مسلمان ملک میں‌رہنے والی دیگر برادریوٴں کے مقابلے میں‌بہت پسماندہ ہیں۔راجندر ساچر کی سربراہی میں‌قائم ریٹائرڈ ججوٴں کی کمیٹی کی جانب سے وزیراعظم من موہن سنگھ کو پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلمان آبادی کی تعداد تیرہ کروڑ اسی لاکھ تاہم وہ تعلیمی اور اقتصادی طور پر دیگر برادریوں سے بہت پیچھے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلمانوں میں غربت اور ناخواندگی کی شرح زیادہ ہے ۔ جبکہ سرکاری و غیر سرکاری اداروں میں ان کی نمائندگی تشویش ناک حد تک کم ہے\'۔ کمیٹی نے مسلمانوں کی اقتصادی اور تعلیمی پسماندگی دور کرنے کے لیے جامع پروگرام شروع کرنے کی سفارش کی ہے۔ رپورٹ مفصل بحث کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔وزیراعظم من موہن سنگھ نے مارچ میں یہ کمیٹی تشکیل دی تھی جس نے ملک کی زیادہ آبادی رکھنے والی تیرہ ریاستوں میں مسلمانوں کی حالت کے حوالے سے اعداد و شمار ٴحاصل کئے۔حزب اختلاف کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے مسلمانوٴں‌کو تعلیمی اداروں اور ملازمتوں میں رعایت دینے کی شدید مخالفت کی جارہی ہ

متعلقہ عنوان :