ایبٹ آباد، ہوائی فائرنگ و آتش گیر مادہ کے استعمال کے الزام میں تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 نومبر 2006 19:29

ایبٹ آبا د (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین18نومبر2006 ) شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ اور آتش گیر مادہ کے استعمال کے الزام میں تھانہ سٹی پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا واقعات کے مطابق گزشتہ روز سجاد عرف کالا خان کی بارات کاکول سے شملہ پہاڑی پر جب پہنچی تو باراتیوں نے فائرنگ اور آتش گیر مادہ کا استعمال کیا جس پرتھانہ سٹی پولیس ایبٹ باد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دلہے بھائی فیصل ولد شیر محمد اور مظہر ولد صابر صفیر ولد گلاب ساکنان کاکول کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :