برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ جہاں وہ صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کریں‌گے

اتوار 19 نومبر 2006 12:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19نومبر۔2006ء) برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر لاہور پہنچ گئے ہیں۔ جہاں آج وہ گورنر ہائوس میں‌صدر جنرل پرویز مشرف سے ملاقات کر رہے ہیں ، ملاقات میں افغانستان، انسداد دہشت گردی،دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ اور دیگر علاقائی و عالمی امورپر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

برطانوی وزیر اعظم بین المذاہب ہم آہنگی اور ڈائیلاگ کے سلسلے میں بھی بات چیت کریں گے۔

ان کے دورے میں ترقیاتی شراکت کے ایک سمجھوتے پر دستخط کئے جائیں گے جس کے تحت پاکستان کو ملنے والی برطانوی امداد دگنی کردی جائے گی۔افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف آپریشن اور قبائلی علاقوں میں پاکستان کی سیاسی حکمت عملی بھی برطانوی وزیر اعظم کی پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں زیر ذکر آئےگی۔