مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے حماس کی قیادت کو ختم کرنا چاہیے‘ اسرائیلی نائب وزیراعظم

اتوار 19 نومبر 2006 12:43

تل ابیب ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین، 19نومبر 2006ء ) اسرائیل کے نائب وزیراعظم اوگدورلائبر مین نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے فلسطینی صدر محمود عباس اور بین الاقوامی برادری کی کوششوں کو نظر انداز کر کے حماس کی قیادت کو کو ختم کر دینا چاہیے۔ تاہم وزیر اعظم ایہود المرٹ نے کہا ہے کہ نائب وزیر اعظم اپنے بیان کے خود ذمہ دار ہیں اور اس کا اسرائیلی پالیسی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسرائیلی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اور اسٹریٹیجک افیئرز کے وزیر اوگدور لائبر مین نے ہکا کہ ان کی نظر میں فلسطینی اپنی الگ ریاست قائم نہیں کرنا چاہتے بلکہ ان کا ارادہ صرف اسرائیل کو تباہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اوسلو سمجھوتے اور روڈ میپ سے علیحدہ ہو کر حریتپسندوں سے مزید سختی سے نمٹنا چاہیے۔ فلسطینی مذاکرات کی سائب اریکات نے اس بیان کو اسرائیل کی منفی سوچ کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں امن کیلئے جاری کوششوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ اور اسرائیلی وزیر اعظم ایہود المرٹ نے نائب وزیر اعظم کے اس بیان کو غیر جانبداری کا اظہار کیا ہے او رکہا ہے کہ وہ اپنے بیان کے خود ذمہ دار ہیں۔

متعلقہ عنوان :