روس جے ایف تھنڈر سیونٹین طیاروں کے انجن پاکستان کو فراہم کرے گا۔ چین کی ہوابازی کے سینئر اہلکار نے تصدیق کردی

اتوار 19 نومبر 2006 16:10

روس جے ایف تھنڈر سیونٹین طیاروں کے انجن پاکستان کو فراہم کرے گا۔ چین ..
ماسکو(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین19نومبر2006 ) روس جے ایف تھنڈر سیونٹین طیاروں کے انجن پاکستان کو فراہم کرے گا۔ چین کی ہوا بازی کے اعلیٰ اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ چین اور پاکستان کے اشتراک سے تیار ہونے والے جے ایف سیونٹین طیاروں کے انجن روسی کمپنی کے تیار کردہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ روسی کمپنی یہ انجن پاکستان کو فراہم کرے گی۔ اس سے پہلے روس نے بھارت کے ساتھ طویل دفاعی تعلقات کے باعث یہ انجن پاکستان کو بلواسطہ یا بلا واسطہ فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔ دفاعی ماہرین روسی پالیسی میں اس تبدیلی کو اہم پیش رفت قرار دے رہے ہیں۔ پاکستان ان طیاروں کی پہلی تجربات آئندہ سال مارچ میں کرے گا۔

متعلقہ عنوان :