برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر پاکستان کا دورہ مکمل کر کے افغانستان پہنچ گئے،اپنے قیام کے دوران ٹونی بلیئر افغان صدر سے طالبان کے خلاف لڑائی کی حکمت عملی پر بات کرینگے

پیر 20 نومبر 2006 12:42

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2006ء) برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد افغانستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ۔ اپنے قیام کے دوران وہ افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے دوران طالبان کے خلاف حکمت عملی پر بات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر پاکستان کا تین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد پیر کے روز افغانستان کے دورے پر پہنچ گئے ہیں ۔

برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کا 2002ء کے بعد افغانستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

(جاری ہے)

برطانیہ افغانستان کی تعمیر نو کے لئے 95کروڑ ڈالر سے زائد کی رقم خرچ کر چکا ہے۔ اور اس کی فوج طالبان کے خلاف لڑائی میں مصروف نیٹو افواج میں شامل ہیں۔ ٹونی بلیئر اپنے دورہ کابل کے دوران افغانستان کی ترقی کیلئے برطانیہ کی جانب سے کئے جانے والے اہم اقدامات پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پرطالبان کے خلاف جنگ میں فتح کے لئے حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔ برطانوی دفتر خارجہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے دورہ افغانستان کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔