فرضی جھڑپوں،دھماکوں اور فائرنگ کے دوران 70 سالہ بزرگ سمیت 3 کشمیری شہید،مجاہدین کے حملوں میں 4 بھارتی فوجی مارے گئے،بھارتی فوج کا مقبوضہ پونچھ میں پاکستانی فوجی کو گرفتار کرنے کاد عوی،ترال میں تین مکانات نذر آتش،طالب علم کو اغواء کر لیا گیا،بانڈی پورہ میں دھماکوں کے بعد بھارتی فوج کا کریک ڈاؤن

پیر نومبر 12:46

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20نومبر۔2006ء) مقبوضہ کشمیر میں تشدد آمیز واقعات اور ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے-بھارتی فوج اور مسلح ایجنٹوں نے 70 سالہ بزرگ اور 30 سالہ نوجوان سمیت مزید 3کشمیریوں کو شہید کر دیا جبکہ مجاہدین نے بم دھماکوں اور حملوں کے دوران چار بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا - بھارتی فوج کا پونچھ سیکڑ سے پاکستانی فوجی کو گرفتار کرنے کاد عوی- نامعلوم بندوق برداروں نے ترال میں ایک غیر فوجی غلام محی الدین ڈار اور اس کے بیٹے محمد یوسف کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا محمد یوسف کشمیریونیورسٹی کا طالب علم ہے بعد میں عمر رسیدہ شخص کو چھوڑ دیا گیا البتہ طالب علم ابھی تک لا پتہ ہے کپواڑہ کے چک نتنوسہ علاقے میں بھارتی ایجنٹوں نے مقبوضہ کشمیر کی حکمران جماعت کی اتحادی پارٹی پیپلزڈیموکریٹک فرنٹ( پی ڈی ایف) کے ایک کارکن سمیت دو افراد کو گولیاں مار کر شہید کر دیا -شہید ہونے والے کی شناخت70 سالہ محمد سلطان گنائی ولد عبدالستار بتائی جاتی ہے-مسلح ایجنٹوں نے تیس سالہ منظور احمد میر ولد ثناء اللہ کوگھر میں گھس کر گولیاں مار کر شہید کر دیا-مجاہدین نے سرینگر کے کاؤ ڈارہ علاقے میں سی آر پی ایف کی 67 بٹالین کے بنکر پر دستی بموں سے حملہ کیا جس سے فورسز کے 4 اہلکار ہلاک ہو گئے جمعیت ا لمجاہدین نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی- بھارتی فوجیوں نے انتقامی طور پر اندھا دھند گولیاں چلائیاں اور فائرنگ سے رعنا واری کے شہری محمد امین ولد غلام قادر کو زخمی کر دیاضلع بارہمولہ کے بانڈی پورہ علاقے میں شاہراہ پر یکے بعد دیگرے دو خوفناک دھماکے ہوئے جس کے بعد بھارتی فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کیا- جس وقت فوجی محاصرہ کر رہے تھے اس وقت ایک اور دھماکہ ہوا فوجیوں نے لوگوں کی مارپیٹ کی اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا-کھور اکھنور کے علاقے میں بھارتی فوج نے فرضی جھڑپ میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا اور اس کا تعلق لشکر طیبہ سے جتلایا گیا-بھارتی فوج نے شوپیاں کے پتھری علاقے میں ایک ہائیڈآوٹ پر چھاپے کے دوران اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے-بھارتی ایجنٹوں نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ترال قصبے میں تین مکانات کو نذر آتش کر دیا-بارہمولہ اور سرینگر میں بھارتی فورسز نے اچانک محاصرہ کیا اور جامعہ تلاشیاں لی گئیں-اودھمپور میں بھارتی ایجنٹوں نے مسلمانوں کی چار دوکانیں لوٹ لیں-بھارتی فورسز نے مقبوضہ پونچھ میں ایک پاکستانی فوجی کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا جس کا نام بنفر خان ساکنہ راولاکوٹ آزادکشمیر بتایا جاتا ہے-بھارتی فورسز نے دعوی کیا کہ مذکورہ فوجی پونچھ سیکٹر میں آزاد کشمیر سے جنگ بندی لکیر کو عبورکرنے میں کامیاب ہوا اور اسے بھارتی فوج نے حراست میں لے لیا-وہ پاکستان آرمی کی ای ایم ای یونٹ کا رائفل مین ہے-