چین میں ٹریفک حادثہ‘ 8 افراد ہلاک ‘ 7زخمی

منگل 21 نومبر 2006 12:25

بیجنگ ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21نومبر2006 ) چین میں ٹریفک کے حادثے میں 8 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثہ گزشتہ روز صوبہ پیلونگ جیانگ سے 50کلو میٹر دور پیش آیا۔

(جاری ہے)

ہلاک اور زخمی ہونے والے تمام طلباء ہیں۔ حادثے کی بنیادی وجہ معلوم نہ ہو سکی تاہم حکام نے تحقیقات کا حکم دے دیاہے۔ چین میں ٹریفک حادثہ‘ 8 افراد ہلاک ‘ 7زخمی

متعلقہ عنوان :