چین کے صدر 4 روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے

منگل 21 نومبر 2006 12:31

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21نومبر2006 ) چین کے صدر ہوجن تاؤ 4 روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق چین کے صدر ہوجن تاؤ 4 روزہ سرکاری دورے پر کل جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

اپنے دورے کے دوران چینی صدر ‘صدر جنرل پرویزمشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز کے ساتھ مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بات چیت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے موقع پر دونوں ملک متعدد سمجھوتوں پر دستخط بھی کریں گے۔ جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ‘تجارتی ‘سماجی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :