مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں کے دوران 4 کشمیری شہری شہید‘ متعدد زخمی ,مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں 4 بھارتی فوجی ہلاک‘بھارتی فوج کا لالچوک کا محاصرہ ‘شہریوں کی تلاشی

منگل 21 نومبر 2006 12:40

سرینگر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین21نومبر2006 ) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ظالمانہ کاروائیوں کے دوران 4 کشمیر ی شہری شہید متعدد زخمی ہو گئے جبکہ مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں چار بھارتی فوجی ہلاک‘بھارتی فوج کا لالچوک کا محاصرہ شہریوں کی تلاشی لی- تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ترال میں غلام محی الدین ڈار اور اس کے بیٹے جس کا نام محمد یوسف عرف صابہ بتایا گیا کو اغواء کر لیا گیا محمد یوسف کشمیر یونیورسٹی کا طالب علم ہے بعد میں عمر رسیدہ شخص کو چھوڑ دیا گیا البتہ طالب علم کا کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا چک نطنوسہ کپواڑہ میں مسلح افراد نے پی ڈی ایف کے ایک ورکر سمیت دو افراد کوگولیاں مار کر ہلاک کر دیا جبکہ کاوڈارہ سرینگر میں سی آر پی ایف پر گرینڈ دھماکے کے دوران دو اہلکار اور ایک شہری زخمی ہوئے اور بانڈی پورہ میں یکے بعد دیگرے تین خوفناک بم دھماکے ہوئے اکھنور میں بھارتی فوج نے جھڑپ کے دوران ایک مجاہد کو شہید کرنے کاد عوی کیا ہے اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب آٹھ بجے بھارتی فوج نے پی ڈی ایف کے ایک ورکر ستر سالہ محمد سلطان گنائی ولد عبدالستار کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے بندوق کی نوک پر اپنے گھر سے باہر لایا اور محمد سلطان گنائی پر گولیوں کی بوچھاڑ کی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گیا بعد ازاں مسلح افراد نے تیس سالہ منظور احمد ولد ثناء اللہ ساکن چک نطنوسہ کو اس کے گھر میں گھس کر گولیوں سے بھون ڈالا اسی پہاڑی علاقے میں بھارتی درندے بعد میں منظور احمد میر کے گھر میں داخل ہوئے اور وہاں رات کا کھانا کھایا اس کے بعد منظور احمد کو راستہ دکھانے کے لیے کہا گیا اور جب اس نے انکار کیا تو اسے گھر کے کچن میں ہی شہید کر دیا گیا- ادھر مجاہدین نے سی آر پی ایف 67 بٹالین کے بنکر پر کاوڈارہ کے نزدیک گرینیڈ پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا گرینیڈ دھماکے میں سی آر پی ایف کے 2 اہلکار پنلی کمار اور بی ڈی ورما کے علاوہ ایک شہری محمد امین زرگر ولد غلام قادر ساکن رعنا واری سرینگر زخمی ہوئے- محاصرے کے دوران صبح نو بجے اسی جگہ پر ایک اور دھماکہ ہوا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا البتہ کریک ڈاؤن کے دوران کسی کی گرفتار عمل میں نہیں لائی گئی-دوسری جانب بھارت فوج نے سنڈے مارکیٹ پولوویو اور لالچوک سرینگر کا اچانک محاصرہ کیا اور راہ گیروں اور خریدو فروخت میں مشغول لوگوں کی شناختی پریڈ کرائی جس کے دوران لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے اور ان کی جامہ تلاشی لی گئی تفصیلات کے مطابق 31 بٹالین سی آر پی ایف اہلکاروں نے سنڈے مارکیٹ پولو ویو کا اچانک محاصرہ کیا اور خرید وفروخت میں مشغول لوگوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے بعد ان کی شناختی پریڈ کرائی جس کے دوران سینکڑوں لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کئے گئے اور ان کی جامہ تلاشی لی گئی اطلاعات کے مطابق سی آر پی ایف اہلکاروں نے اس موقع پر سنڈے مارکیٹ میں لگائے گئے ریڈوں اور ان پر سنجائے گئے سامان کی بھی تلاشی لی بھارتی فوج کی اس کاروائی کے خلاف شہریو ں اور دکانداروں نے احتجاج کیا اور بھارتی فوج کے خلاف نعرے لگائے-