چین کے صدرکل سے پا کستا ن کا دورہ کر ینگے ‘چینی صدر کی پاکستان آمد پر متعدد معاہدوں کو حتمی شکل دی جائیگی‘تیاریاں مکمل

بدھ 22 نومبر 2006 12:55

لا ہو ر (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22نومبر2006 ) چین کے صدر ہو جن تا ہو صدر بننے کے بعدپہلی مرتبہ کل(23 نو مبر)سے 26نو مبر تک پا کستا ن کا دورہ کرینگے ۔ وہ اپنے دورے کے دو ران صد ر جنر ل پرو یز مشر ف ‘وزیر اعظم شو کت عز یز اور دیگر سے ملاقا تیں اور لاہو رکا دورہ بھی کریں گے۔ جبکہ صدر جنر ل پر ویز مشر ف کے دورہ چین کے دوران پا کستان اور چا ئنا کنفیڈ ریشن کے در میان طے پا نے والے مفا ہمت کے سمجھو تو ں کی روشنی میں معا ہد وں کو بھی حتمی شکل دی جا ئے گی ۔

ذرائع کے مطابق اس ضمن میں و فا قی حکو مت نے چا ئنا انٹر پرائز زکنفیڈریشن کے تحت پا کستان میں سر ما یہ کا ری کیلئے آنے والی کمپنیوں کو انکم ٹیکس ‘سیلز ٹیکس اور فیڈ رل ایکسا ئز ڈیو ٹی سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں سنیٹرل بو رڈ آف ریو نیو کی طرف سے سر ما یہ کا ری بو رڈ کو لیٹر جا ری کر دیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چین میں جن مفا ہمت کی 7یا داشتوں کے معا ہد وں پردستخط ہو ئے تھے ان کو بھی حتمی شکل دی جا ئے گئی جن میں 110 ملین ڈالر سے ملتان روڈ ‘لاہو ر میں واقع ہا ؤسنگ پر اجیکٹ اورتھر کو ل پراجیکٹ کے علا وہ دیگر منصو بے شا مل ہیں ۔

ذرائع نے مزید بتا یا کہ چا ئنا کنفیڈ ریشن میں مجموعی طو ر پر4لاکھ36ہزار سے زائدکاکمپنیاں شا مل ہیں اورچا ئنا کنفیڈ ریشن کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت چینی کمپنیوں کی طر ف سے پا کستا ن میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کا ری متوقع ہیں ۔وزارت تجا رت کے مطا بق پا کستا ن اور چین کے درمیا ن سا لا نہ تجا رت کا حجم اس وقت تقر یبا 2ارب ڈالر ہے جس میں پا کستا نی بر آمدات 50کر وڑ ڈالر زکے بر ابر ہیں ۔دورہ لاہو کے دوران وہ وزیراعلی چو ہد ری پر ویز الٰہی اور گو رنر پنجا ب خالد مقبو ل سے ملا قا ت کے علا وہ علا مہ اقبال کے مز ار پر حا ضری ‘با دشا ہی مسجد اور دیگر اہم مقا مات کا بھی درورہ کریں گے اس سلسلے میں حکو مت نے تمام تیا ریاں مکمل کر لی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :