چین کے صدر ہوجن تاؤ سے بھارت کے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال

بدھ 22 نومبر 2006 13:20

نئی دہلی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین22نومبر2006 ) چین کے صدر ہوجن تاؤ نے سے نئی دہلی میں بھارت کی مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں جس کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چینی صدر سے ملاقات کرنے والے رہنماؤں میں اپوزیشن جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کےرہنماء لال کرشن ایڈوانی بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران چین بھارت تعلقات سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔جبکہ بھارت کے کمیونسٹ رہنماؤں نے بھی چینی صدر سے ملاقات کی۔کمیونسٹ پارٹی مارکسسٹ کے رہنماء سیتا رام نے صدر ہوجن تاؤ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو عالمی اور علاقائی تعاون کے معاہدے کے مطابق روس، چین اور بھارت کے سہ ملکی تعاون کو مضبوط بنانے کیلئے کام کرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :