چین سے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے آئندہ سال تک پاکستان کو مل جائیں گے، ائیر مارشل خالد چوہدری

بدھ 22 نومبر 2006 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2006ء) پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلکس کے چیئرمین ائر مارشل خالد چوہدری نے کہا ہے کہ چین سے جے ایف 17 تھنڈر لڑاکا طیارے اگلے سال پاکستان کو مل جائیں گے اور ان طیاروں کی مقامی سطح تک تیاری جنوری 2008ء سے شروع کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں دفاعی نمائش آئیڈیاز 2006ء کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کای۔ انہوں نے کہا کہ 2 جے ایف 17 تھنڈر طیارے اگلے سال پاکستان کو مل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ان طیاروں کی پیداوار اورشروع ہونے کے بعد ہر سال 20 سے 25 طیارے بنائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :