لاہور،جائیداد کا تنازع،بھائیوں کی فائرنگ سے بھائی اوربھابی ہلاک

جمعرات 23 نومبر 2006 12:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2006ء) لاہور میں جائیداد کے تنازعے پر بھائیوں نے ساتھیوں کے ساتھ فائرنگ کرکے سگے بھائی اوربھابی کوقتل کردیا پولیس کے مطابق گارڈن ٹاؤن کے علاقے فیصل ٹاؤن پرویرم کھڈیاں قصورکے رہائشی 55سالہ وزیرعلی عرف بھولااوراس کی دوسری بیوی چالیسہ سالہ زینب بی بی لاہور کے نجی ہسپتال میں چیک اپ کرانے کے بعد واپس جارہے تھے کہ وزیرعلی کے بھائیوں عبید،طاہرعرف تارااوراس کی پہلی بیوی کے بھائی نوازعرف اکی نے جائیداد کے تنازعہ کی رنجش میں ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے میاں بیوی کوہلاک کردیا اورفرارہوگئے پولیس نے وزیرکی ساس کی درخواست پرمقدمہ درج کرکے لاشوں کومیوہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔

متعلقہ عنوان :