غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی جاں بحق

جمعرات 23 نومبر 2006 13:49

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2006ء) غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔ فلسطینی زرائع کے مطابق جمعرات کی صبح بیت لحیہ میں اسرائیلی ٹینک نے فائرنگ کر دی جس میں 20سالہ ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک زخمی بھی ہوا۔

(جاری ہے)

یہ کارروائی اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کے بعد کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز راکٹ حملے میں ایک اسرائیلی کی ہلاکت کے بعد غزہ میں آپریشن کے دوران چار فلسطینی مارے جا چکے ہیں ۔ جن میں دو کا تعلق حماس سے ہے۔