چینی صدر کے استقبالی روٹ کے دونوں اطراف پاکستان اور چین کے قومی پرچم ان کی آمد پر لہراتے رہے

جمعرات 23 نومبر 2006 18:19

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2006ء) چینی صدر ہوجن تاؤ کے تاریخ استقبال کیلئے چکلالہ ایئر بیس سے پارلیمنٹ ہاؤس تک راولپنڈی اسلام آباد کو دلہن کی طرح سجایا گیا ہے اور چکلالہ ایئر بیس سے ایوان صدر تک پورے راستے کو دونوں اطراف سے چین اور پاکستان کے قومی جھنڈوں کے ساتھ سجایا گیا چینی صدر کی آمد پر راولپنڈی اسلام آباد کے ان روٹس پر دونوں اطراف دونوں ملکوں کے پرچم لہراتے رہے ہیں راستے میں کئی اہم مقامات پر چینی صدر ہوجن تاؤ ، صدر جنرل پرویز مشرف ، وزیر اعظم شوکت عزیز کے قد آور پوٹریٹ بھی لگائے گئے تھے چن کے صدر کا جمعرات کو تاریخی استقبال کیا گیا اور راستے کو دونوں اطراف ہزاروں افراد نے چینی صدر کا شاندار استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :