پاکستان اور چین کے درمیان آج ایک اہم اقتصادی معاہدہ طے پائے گا،معاہدے کے تحت وونوں ممالک کے درمیان آئندہ پانچ سالوں میں تجارت کا حجم تین گنا ہو جائے گا‘ سلمان بشیر

جمعرات 23 نومبر 2006 00:55

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23نومبر۔2006ء) پاکستان اور چین کے درمیان آج ایک بڑے اقتصادی معاہدے پر دستخط ہوں گے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان آئندہ پانچ سال میں تجارت کا حجم تین گنا ہو کر 15 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

(جاری ہے)

عربی ٹی وی چینل کے مطابق چین میں پاکستانی سفیر سلمان بشیر نے بتایا کہ آج جمعہ کو صدر جنرل پرویز مشرف اور ان کے چینی ہم منصب ہوجن تاؤ کے درمیان مذاکرات کے بعد ایک اہم اقتصادی معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان آئندہ سالوں میں آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت تجارت کا حجم 15 بلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان 2004ء سے 2005ء تک تجارت کے حجم میں 39 فیصد اضافہ ہوا ہے اور وہ 4.26 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ سلمان بشیر نے بتایا کہ دونوں ممالک معاہدے کے حوالے سے مذاکرات مکمل کر چکے ہیں جس کے تحت دونوں ممالک کے سینکڑوں آئٹمز کی درآمد اور برآمد پر ٹیرف زیرو ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :