کوئٹہ ‘ گیس کے باعث دم گھٹنے سے ماں بیٹی جاں بحق

ہفتہ 25 نومبر 2006 18:24

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25نومبر2006 ) صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں گیس کے باعث دم گھٹنے سے ماں اوربیٹی جاں بحق جبکہ کوئٹہ کے علاقے خلجی کالونی سریاب روڈ پر کمرے میں گیس بھر جانے سے دھماکے کے باعث متعددافرادزخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب کوئٹہ چھاؤنی میں سی ایم ایچ کے قریب رہائش پذیر محمد اشر ف نامی شخص کے اہل خانہ نے شدید سردی کے باعث کمرے میں گیس ہیٹرجلتا چھوڑ کر سو گئے رات کے کسی پہر کمرے میں آکیسجن ختم ہونے سے ہیٹر بجھ گیا اور گیس بھر جانے سے تین سالہ بچی اور اس کی والدہ اور دیگر دو افراد بے ہوش ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا تاہم اس دوران ماں اور بیٹی جاں بحق ہوچکی تھی ۔

جبکہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ خلجی کالونی میں واقع جمعہ خان پرچون سٹور کے سامنے ایک گھر کے کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکہ ہوا جس کے باعث کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جبکہ دھماکے سے کمرے تباہ ہوگیا اور متعددافراد زخمی ہوگئے۔