بلوچستان میں مختلف واقعات و حادثات میں 3 افرادہلاک

ہفتہ 25 نومبر 2006 18:24

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25نومبر2006 ) اندرون بلوچستان مختلف واقعات و حادثات میں3افراد ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوئی کے علاقے میں سیاہ کاری کے الزام میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق سوئی میں دو مسلح افراد محمد یواب اور بہادر خان نے سیاہ کاری کے الزام میں مبینہ طور پر خود کاراسلحہ سے اندھا دھند فائرنگ کرکے بچل خان نامی شخص کو قتل کردیا ملزمان فرار ہوگئے۔

متعلقہ انتظامیہ نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور نامز ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش شروع کردی۔جبکہ ڈھاڈر کے علاقے سنی میں نامعلوم مسلح افراد نے پرانی دشنی کی بناء پر فائرنگ کرکے علی دوست کو قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں لسبیلہ میں کراچی سے بیلہ آنے والی مال برادر مزدا ٹرک نے مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے باعث مو ٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا مزدا ٹرک کا ٹائر برسٹ ہو کر بے قابو ہوگیا اور اور کھائی میں گرنے سے ڈرائیور شیر محمد اور ایک بچہ ودیش کمار شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو فوری طور پر آر ایچ سی ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں موٹر سائیکل سوار عبدالقادر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ متعلقہ پولیس اس سلسلے میں مزید کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :