کراچی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل ہلاک

اتوار 26 نومبر 2006 13:01

کراچی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین25نومبر2006 ) کے علاقے فیڈرل ٹی بی ایریا میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ محمد خالد کی آئیڈیاز 2006ء کے شرکاء کیلئے پیپلز سٹیڈیم لیاری میں گالا نائٹ کی انتظامی ڈیوٹی تھی۔

(جاری ہے)

خالد ڈیوٹی ختم کر کے جوہر آباد تھانے جا رہا تھا کہ فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پرہی جاں بحق ہو گیا۔ اس کی لاش عباسی شہید ہسپتال لائی گئی ۔ پولیس کے مطابق مقتول بفر زون کا رہائشی تھا۔ جوہر آباد پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :