حقوق نسواں بل میں پاس کرنے میں‌رکاوٹ ڈالی گئی تو سرحد اور بلوچستان کی اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی، وفاقی وزیرپارلیمانی امور شیر افگن نیازی کی گفتگو

اتوار 26 نومبر 2006 14:47

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26نومبر2006 ) وفاقی وزیربرائے پارلیمانی امور ڈاکٹر شیرافگن نیازی نے کہا ہے کہ حقوق نسواں بل پاس کرنے میں‌رکاوٹ ڈالی گئی تو بلوچستان اور سرحد کی اسمبلیاں توڑ دی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں‌صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔