نیویارک امریکی پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دولہے کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا ،پولیس کمیشنر نے واقعہ کی تصدیق کردی مقتول کے لواحقین کا انسانی حقوق گروپ کا احتجاج

اتوار 26 نومبر 2006 16:46

نیویارک ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین26نومبر2006 ) امریکہ میں پولیس نے اندھا دھند فائرنگ کرکے دولہا کو ہلاک کردیا امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کلب کے باہر ایک کار پر اس وقت 50گولیاں چلائیں اور 23 سالہ سین بیل کو اس کی شادی کے دن ہلاک کردیا پولیس نے کار پر فائرنگ کی جس میں دولہا اور اس کے دوست سوار تھے فائرنگ کے واقعہ میں پولیس افسران سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے پولیس کمشنر رائمنڈ کیل نے فائرنگ میں دولہے کی ہلاکت کی تصدیق کی اور کہا کہ کلب میں پولیس کے آپریشن کے دوران پر واقعہ رونما ہوا جس کی تحقیقات کی جارہی ہے ہلاک ہونے والے دولہا کے لواحقین اور انسانی حقوق کے ا داروں نے اس واقعہ کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔