مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی دو فلسطینی شہید: امریکی صدر کے دورہ اردن کے دوران فلسطینی صدر سے ملاقات متوقع ، فلسطینی مذاکراتکار صائب اراکات کی گفتگو

پیر 27 نومبر 2006 13:55

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2006ء) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں تازہ کارروائی میں ایک خاتون سمیت مزید دو فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔دوسری جانب اعلی فلسطینی مذاکرات کار صائب اراکات نےکہا ہے کہ امریکی صدر کے دورہ اردن کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس سے ان کی ملاقات ہو سکتی ہے ۔فلسطینی سیکیورٹی فورسز کے مطابق جنین میں اسرائیلی فوج کیساتھ جھڑپوٴں میں دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب اسرائیلی فوجی ریڈیو سے انٹرویو میں اعلی فلسطینی مذاکراتکا ر صائب اراکات نے بتایا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے امید ظاہر کی ہے کہ جنگ بندی کے دائرہ کار کو غزہ کی پٹی سے مغربی کنارے تک وسعت دی جا سکتی ہے۔ جبکہ حماس کے ترجمان غازی حامد کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے پر تمام گروپس کا اتفاق ہے اس لئے اس پر عملدرآمد جاری رہے ۔ ادھر مصری ٹیلی ویڑن کو ایک انٹر ویو میں خالد مشعل نے کہا کہ انھوں نے نیےانتفاضہ شروع کرنے کا بیان دیا تھا تاہم اسے چھہ ماہ میں‌شروع کرنےکے بجائے مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے اور دشمنوں کو مقبوضہ زمین خالی کرنا ہوگی۔