قاضی حسین احمد،مولانا فضل الرحمن سمیت دیگرمرکزی قائدین احتجاجی کاررواں کی قیادت کرینگے

پیر 27 نومبر 2006 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2006ء) حدود اللہ میں تنسیخ کے بل کی منظوری کے خلا ف متحدہ مجلس عمل کے 30نومبر کو لاہور سے گجرات احتجاجی کاررواں میں قائد حزب اختلاف مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا انس نورانی شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی پنجاب کے میدیا ایڈوائزر فاروق چوہان کے مطابق 30نومبر کو لاہور سے گجرات احتجاجی روڈ کاررواں کی قیادت قاضی حسین احمد،مولانا فضل الرحمن،لیاقت بلوچ،انس نورانی،سید اعجاز ہاشمی،مولانا افتخاراحمد حقانی،اظہر اقبال حسن،سید وقاص جعفری اور دیگر قائدین کرینگے ۔

متحدہ مجلس عمل پنجاب کے صدر لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی صوبہ پنجاب کے نائب امیر اظہر اقبال حسن کو احتجاجی روڈ کاررواں کا کوارڈینیٹر مقرر کیا ہے ۔ احتجاجی روڈ کاررواں کا لاہو رمیں مختلف مقامات کے علاوہ مریدکے،کامونکی،گوجرانوالہ،وزیر آباد اورگجرات میں شاندار استقبال کیا جائے گا ۔ گجرات میں عظیم الشان جلسے سے متحدہ مجلس عمل کے قائدین قاضی حسین احمد،مولانا فضل الرحمن،لیاقت بلوچ،انس نورانی،علامہ عبدالجیل نقوی،مولانا افتحار احمد حقانی اور دیگر خطاب کرینگے ۔