روسی فورسز کی فائرنگ سے عرب جنگجو سمیت 5باغی ہلاک

پیر 27 نومبر 2006 15:15

ڈیجٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2006ء) روسی فورسز نے چیچنیاکی سرحد کے قریب فائرنگ کر کے عرب عسکریت پسند سمیت 5جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا۔ روسی انٹیلی جنس حکام کے مطابق واقعہ پیر کے روز ڈیجٹن کے علاقے میں چیچنیا کی سرحد کے قریب ایک نواحی علاقے میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق جنگجوؤں میں ایک عرب شہری بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فورسز نے علی الصبح خفیہ اطلاع پر ایک مکان کا محاصرہ کیا۔ فائرنگ کے ابتدائی تبادلے میں 3جنگجو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 2 افراد کو وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے گولی مار دی گئی۔ واقع میں فورسز کی جانب سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :