ایم ایم اے حقوق نسواں بل کو شریعت اور سپریم کورٹ میں چیلنج کر سکتی ہے، وصی ظفر،اگر فضل الرحمن اورقاضی حسین لکھ کر دیں تو حکومت صدر مشرف کے دستخط سے پہلے بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا سکتی ہے، وفاقی وزیر قانون و انصاف کا ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال

پیر 27 نومبر 2006 20:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27نومبر۔2006ء) وفاقی وزیر قانون وصی ظفر نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل حقوق نسواں بل کو شریعت کورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کر سکتی ہے، اگر مولانا فضل الرحمان اورقاضی حسین احمد لکھ کر دیں تو حکومت صدر مشرف کے دستخط سے پہلے بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز یہاں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے استعفوں کو سیاسی مقصد کیلئے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے ساتھیوں کو حقوق نسواں بل پر کوئی اعتراض نہیں تھا انہوں نے صرف علماء کے ذریعے انہیں ترامیم دیں جو چوہدری شجاعت حسین نے جمع کرا دیں انہوں نے کہا کہ ایم ایم اے حقوق نسواں بل کو شریعت کورٹ اور سپریم کورٹ میں چیلنج کر سکتی ہے۔ وصی ظفر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اورقاضی حسین احمد لکھ کر دیں تو حکومت صدر مشرف کے دستخط سے پہلے بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجوا سکتی ہے۔