کوئٹہ، مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق، خاتون و بچہ ز خمی

جمعرات 30 نومبر 2006 18:04

کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین30نومبر2006 ) صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی دار الحکومت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں ایک بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص بشیر جاں بحق ہوگیا جبکہ کمسن بچہ اور اس کی ماں شدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا اہم ان کی حالت خطرے سے باہربتائی جاتی ہے واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا ۔