پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 2لاکھ سے تجاوز کرگئی،حکومت پاکستان مرض کے خطرے کو نظر انداز کررہی ہے‘ اقوام متحدہ کے انسداد ایڈز پروگرام کے کوآرڈینیٹر کی پریس کانفرنس

جمعہ 1 دسمبر 2006 14:44

اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین01دسمبر2006 ) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ حکومت اس مرض کے خطرے کو نظر انداز کررہی ہے جس کے باعث اس موذی بیماری کی شدت بڑھتی جارہی ہے‘ پاکستان میں ایڈز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان میں اقوام متحدہ کے ایڈز پروگرام کے کوآرڈینیٹر نے یہاں پریس کانفرنس میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایڈز کے مریضوں کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے انہوں نے بتایا کہ حکومت اس مرض کو نظر انداز کررہی ہے جس کے باعث اس کی شدت بڑھتی جارہی ہے اقوام متحدہ کے اہلکار نے کہا کہ پاکستان میں ایڈز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال ہے اگر اس کو روکا نہ گیا تو یہ خطرناک حد تک بڑھ سکتا ہے۔