یورپی یونین نے پاکستان کے بوئنگ مسافر طیاروں کو فروری تک پروازوں کی اجازت دیدی ہے ، راؤ سکندر اقبال ،سینئر وفاقی وزیر دفاع کا اوکاڑہ چھاؤنی میں کمرشل بینک کی افتتاحی تقریب سے خطاب

جمعہ 1 دسمبر 2006 18:52

اوکاڑہ چھاؤنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم دسمبر۔2006ء) وفاقی وزیر دفاع راؤ سکندر اقبال نے کہا ہے کہ یورپی یونین کے پاکستان کے 474 طیاروں کو فروری تک طیاروں کا معیارہر حوالے سے عالمی سطح پر لے آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ چھاؤنی میں کمرشل بینک کی برانچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر دفاع نے کہا کہ ملتان فوکر طیارے کے حادثے کے بعد تمام فوکر طیارے گراؤنڈ کر دیئے گئے تھے تاہم ان کی جگہ اٹلی اور فرانس کے تیارہ کردہ محفوظ ترین اے ٹی آر طیارے خرید لئے گئے ہیں جن کی تعداد آٹھ ہے ایک طیارہ پاکستان کو مل گیا ہے باقی سات مئی جون 2007ء تک مل جائیں گے وزیر دفاع نے کہا کہ بینک ملکی معایشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ان بینکوں کی طرف سے ملنے والی سہولیات کی وجہ سے عوام ملکی معیشت کی ترقی میں حصہ دار بنتے ہیں حکومت پرائیوٹ سیکٹر میں چلنے والے بینکوں کو بھرپور سپورٹ کررہی ہے تقریب سے بینک کے صدر شہریار احمد اور ریجنل منیجر اعجاز احمد نے بھی خطاب کیا تقریب میں پاکستان آرمی کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی ۔