مغربی کنارہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی شہید

جمعہ 1 دسمبر 2006 19:40

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم نومبر۔2006ء) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں ایک فلسطینی کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فلسطینی اسرائیلی سرحد پر واقع پولیس چوکی پر پٹرول بم پھینک رہا تھا۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ شہید فلسطینی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ وہ نماز ادا کرنے گھر سے نکلا تھا کہ اسرائیلی فائرنگ کا شکار ہو گیا۔