پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ون ڈے 5 دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا

ہفتہ 2 دسمبر 2006 13:32

راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین02دسمبر2006 ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 5دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا ۔شائقین کرکٹ توقع کررہے ہیں کہ ٹیسٹ سیریز کے بعد انہیں اس ایک روزہ سیریز میں بھی کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے ۔ جبکہ ماہرین اس سیریز کیلئے بھی پاکستان کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 7دسمبر کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد تیسرا میچ 10دسمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور چوتھا میچ 13دسمبر کو ملتان جبکہ پانچواں اور آخری میچ 16دسمبر کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ ایک روزہ سیریز کے تمام میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جو کہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :